وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں جمعہ کی نماز کے دوران امام بارگاہ خدیجتہ الکبری میں خوفناک خودکش دھماکے نے 15 افراد کی جان لے لی جبکہ متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور نے امام بارگاہ میں داخلے سے روکنے پر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تصدیق کی کہ دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، اور واقعے کے بعد تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ پمز اسپتال میں اب تک 11 لاشیں اور 60 زخمی پہنچائے جا چکے ہیں۔ اسپتال حکام کے مطابق زخمیوں کو رکھنے کی گنجائش ختم ہونے کے باعث انہیں اسلام آباد اور راولپنڈی کے دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیر کر شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






