ٹرین آپریشن معطل

کوئٹہ:کوئٹہ ڈویژن میں تکنیکی خرابی کے باعث آج ٹرین آپریشنز مکمل طور پر معطل رہیں گے، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے، جبکہ کوئٹہ سے روانہ ہونے والی 221 اپ اور 222 ڈاؤن ٹرینیں بھی نہیں چل سکیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس اب کوئٹہ کے بجائے جیکب آباد پر ہی اپنی آخری منزل مکمل کرے گی۔ تاہم پشاور جانے کے لیے جعفر ایکسپریس جیکب آباد سے مقررہ وقت پر روانہ ہوگی۔

ریلوے حکام نے واضح کیا ہے کہ ٹرین آپریشنز کی معطلی سے متاثر ہونے والے تمام مسافروں کو ٹکٹ کی مکمل رقم واپس کر دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close