بلوچستان: چھ روز کی تعطل کے بعد بلوچستان سے اندرون صوبہ اور ملک بھر کے لیے ٹرین سروس دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ ہفتے بلوچستان سے ملک بھر کے لیے ٹرینیں بند کر دی گئی تھیں، تاہم اب یہ سروس دوبارہ فعال ہو گئی ہے اور ٹرینیں اندرون صوبہ اور دیگر شہروں کے لیے روانہ ہو رہی ہیں۔ کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل سروس بحال کر دی گئی ہے۔ اسی طرح، کوئٹہ اور چمن کے درمیان چلنے والی چمن پسنجر سروس بھی دوبارہ فعال ہو گئی ہے، جس سے اندرون صوبہ اور ملک کے دیگر علاقوں میں سفر کرنے والے شہریوں کی سہولت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس اور بولان میل سروس کو 31 جنوری سے بند کیا گیا تھا، اور اب چھ روز بعد یہ سروس دوبارہ بحال کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






