سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
مونس علوی نے اپنا استعفیٰ کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھجوا دیا ہے، جس کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مونس علوی نے کے الیکٹرک میں 18 سال تک خدمات انجام دیں، وہ طویل ترین مدت تک اس عہدے پر فائز رہنے والے سی ای او رہے اور تقریباً 8 برس تک کمپنی کی قیادت کرتے رہے۔
مونس علوی کے دور میں بجلی کی سپلائی سے ہونے والے نقصانات میں نمایاں کمی آئی اور یہ نقصانات تقریباً آدھے رہ گئے، جبکہ جنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے شعبوں میں کمپنی کے نیٹ ورک میں خاطر خواہ وسعت لائی گئی۔ ان کے دور میں بین الاقوامی سطح پر سراہا جانے والا روشنی باجی پروگرام بھی متعارف کرایا گیا، جس کے ذریعے کمپنی میں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ ہوا۔
خیال رہے کہ مونس علوی اس وقت عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






