عمران خان کی صحت پر قاسم خان کا چونکا دینے والا پیغام

بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے سوشل میڈیا پر ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں قاسم خان نے بتایا کہ وہ اور ان کے بھائی اپنے والد سے ملاقات کے لیے پاکستان آنا چاہتے ہیں، تاہم انہیں اس میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ قاسم خان کے مطابق عمران خان گزشتہ 914 دنوں سے قیدِ تنہائی میں ہیں اور اس دوران ان کی صحت مسلسل خراب ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آزادانہ طبی سہولیات تک رسائی بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔

قاسم خان نے الزام عائد کیا کہ حکومت جان بوجھ کر ان کی ویزا درخواستوں پر کارروائی نہیں کر رہی، جس کے باعث وہ اپنے والد سے ملاقات سے محروم ہیں۔ انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور عالمی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر آواز اٹھائیں اور عمران خان کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close