سولر صارفین کے لیے بلنگ پالیسی میں بڑی تبدیلی

لیسکو میں نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے بلنگ پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے ایکسپورٹ ریٹ میں فی یونٹ 66 پیسے کمی کر دی گئی ہے۔

وزارتِ توانائی کی ہدایت پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے بلنگ پالیسی میں ترمیم کر دی ہے۔

ترجمان کے مطابق نئی پالیسی کے تحت ایکسپورٹ ریٹ میں فی یونٹ 66 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد فی یونٹ ایکسپورٹ ریٹ 25.98 روپے سے کم ہو کر 25.32 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

لیسکو کے آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق نئی بلنگ پالیسی جنوری 2026 کے بلنگ سائیکل سے نافذ العمل ہو گی۔

اس کے علاوہ منظور شدہ ڈی جی کیپسٹی سے زائد ایکسپورٹ یونٹس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اضافی ایکسپورٹ یونٹس کو ڈی جی کیپسٹی کے تناسب سے محدود کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close