پانچ ہزار کا نوٹ ختم ہو گا یا نہیں ؟ گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا

گورنر اسٹیٹ بینک نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ ختم نہیں کیا جا رہا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ تمام کرنسی نوٹس کو تبدیل کیا جا رہا ہے، نوٹوں کے رنگ بدلے جا رہے ہیں اور ان میں جدید سکیورٹی فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کے بورڈ کی جانب سے کرنسی نوٹس کی تبدیلی کی منظوری دی جا چکی ہے تاہم وفاقی حکومت کی طرف سے تاحال اس کی منظوری نہیں ملی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے مطالبہ کیا کہ کرنسی نوٹس کی تبدیلی سے متعلق بریفنگ کو ان کیمرا رکھا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close