لاہور: پنجاب حکومت نے بسنت کے موقع پر صوبے بھر میں 6 اور 7 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منانے کا باضابطہ اعلان بھی کیا جا چکا ہے، جس پر شہریوں میں غیر معمولی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ بسنت کی آمد سے قبل پتنگ اور ڈور کے کاروبار سے وابستہ افراد کی چاندی ہو گئی ہے۔ اگرچہ پتنگ اور ڈور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اس کے باوجود لاہور سمیت دیگر شہروں میں بڑی تعداد میں پتنگ بازی کا سامان فروخت ہو رہا ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات نے بسنت کے دنوں میں موسم کو پتنگ بازی کے لیے موزوں قرار دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 6 اور 7 فروری کو لاہور میں موسم خشک اور آسمان صاف رہے گا، جب کہ 8 فروری کو موسم جزوی طور پر ابر آلود ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران مغربی ہوائیں 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، جو پتنگ بازی کے لیے سازگار ثابت ہوں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






