پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے چالان تیار کر لیا

بانیٔ پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تفتیش مکمل کرتے ہوئے کیس کا چالان تیار کر لیا ہے۔

اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ کے جج عبدالغفور کاکڑ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ان کی جانب سے چالان مکمل کر کے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کی جانب سے قانونی تقاضے جلد مکمل کر لیے جائیں گے، جس کے بعد آئندہ چند روز میں چالان باقاعدہ طور پر عدالت میں جمع کرا دیا جائے گا۔ عدالت نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی آئندہ سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close