پاکستان میں فروری 2026 کے آغاز میں سیمنٹ کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ہے اور ملک بھر میں قیمتوں میں کسی بڑی تبدیلی کا رجحان سامنے نہیں آیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق بعض علاقوں میں معمولی فرق ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم مجموعی طور پر سیمنٹ کی قیمتیں گزشتہ ماہ کے آخر سے مستحکم ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیلرز اور مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ عام پورٹ لینڈ سیمنٹ کے 50 کلوگرام کے تھیلے کی اوسط ریٹیل قیمت 1,380 سے 1,450 روپے کے درمیان ہے، جو مختلف علاقوں اور سپلائی کی صورتحال کے مطابق مختلف رہتی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق جنوری کے اواخر سے سیمنٹ کی قیمتوں میں کوئی نمایاں تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی، البتہ رواں ماہ کے آغاز میں شمالی علاقوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
سندھ کے جنوبی علاقوں خصوصاً کراچی اور اس کے اطراف میں بہتر سپلائی اور کم فاصلوں کے باعث سیمنٹ کی قیمتیں مسابقتی سطح پر برقرار ہیں۔
بلڈرز اور کنٹریکٹرز کا کہنا ہے کہ موجودہ قیمتیں تعمیراتی منصوبے شروع کرنے والوں کے لیے موزوں ہیں اور سیمنٹ کی مستحکم قیمتیں ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ سمجھی جا رہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






