خوشخبری ! نئی گاڑی آسان اقساط پر حاصل کرنےکا شاندار موقع

ایم سی بی بینک نے نئی سوزوکی گاڑیوں کے لیے Car4U اور Fleet4U پلیٹ فارمز کے تحت آٹو فنانسنگ پروگرام متعارف کرا دیا ہے۔ اس اسکیم کے ذریعے صارفین کو سوزوکی کی مسافر اور کمرشل گاڑیوں کے لیے مالی معاونت فراہم کی جائے گی، جس کے تحت منظم قرض کی شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔

بینک کے مطابق اس پروگرام میں مارک اپ ریٹ ایک سالہ KIBOR کے ساتھ 3 فیصد مقرر کیا گیا ہے، جبکہ انشورنس کی قیمت 1.50 فیصد رکھی گئی ہے۔ MCB Car4U فنانسنگ کے تحت اہل صارفین کو ذاتی استعمال کی گاڑی کے لیے تین سال تک لچکدار اقساط کی سہولت حاصل ہوگی، جبکہ انفرادی گاڑی کی خریداری کے لیے فنانس کی حد 3 ملین روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

بڑے بیڑے کی خریداری کے لیے MCB Fleet4U فنانسنگ کی سہولت بھی دستیاب ہے، جس کے تحت فنانسنگ کی حد 30 ملین روپے تک رکھی گئی ہے۔ اس فنانسنگ آپشن کے تحت سوزوکی گاڑیاں خریدنے والے صارفین کو ترجیحی ڈیلیوری کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

ایم سی بی بینک کے مطابق یہ پیشکش 31 مارچ 2026 تک دستیاب رہے گی اور اس کے اطلاق کے لیے بینک کی معیاری شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close