لاہور: محکمہ ٹریفک پولیس پنجاب نے تین سالہ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس اور اجرا سے متعلق تازہ تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے لائسنس کے اجرا کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے۔
سرکاری حکام کے مطابق صرف جنوری 2026 کے دوران ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ اس عرصے میں 4 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ لرننگ لائسنس، 4 لاکھ سے زائد معمول کے ڈرائیونگ لائسنس جبکہ تقریباً 3 لاکھ 90 ہزار لائسنسوں کی تجدید کی گئی، جن میں لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل لائسنس شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ 2,500 سے زائد شہریوں نے گم شدہ ڈرائیونگ لائسنس کے دوبارہ اجرا کے لیے درخواستیں دیں، جبکہ 4,500 سے زیادہ بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ بھی جاری کیے گئے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے شہریوں کو خبردار کیا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے، جس پر بھاری جرمانہ اور سخت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ای-ڈرائیونگ لائسنس کی قانونی حیثیت فزیکل کارڈ کے برابر ہے، اس لیے شہری بلا جھجھک اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔
کار ڈرائیونگ لائسنس کی فیس کی تفصیل:
ایک سالہ لائسنس: کل فیس 1,980 روپے
(ٹیسٹ فیس 150 روپے، کامیابی کے بعد فیس 1,350 روپے، کورئیر فیس 480 روپے)
تین سالہ ڈرائیونگ لائسنس: کل فیس 4,680 روپے
ٹریفک پولیس کے مطابق پنجاب کے شہری اب آسانی سے ای-ڈرائیونگ لائسنس بھی حاصل کر سکتے ہیں، جس سے وقت اور پریشانی دونوں کی بچت ممکن ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






