پاکستان تحریکِ انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، احتجاجی حکمت عملی سامنے آ گئی ۔
اجلاس میں 8 فروری کے احتجاج کو شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گی ا۔ احتجاج میں کسی بھی صوبے اور شاہراہ کی بندش کا فیصلہ نہ ہو سکا ۔اجلاس میں نوجوان اراکین نے بھر پور احتجاج کا مشورہ دیا اعلی قیادت نے پھر مسترد کر دیا ۔سینئر اراکین نے رائے دی کہ پنجاب میں ہم پر سختی ہے احتجاج ممکن نہیں ، خیبر پختونخواہ کو بند کرنا ناانصافی ہے ۔اگر خیبر پختونخواہ کو بند کیا تو لوگ ہم سے ہی شکوہ کریں گے کہ ووٹ بھی دیا اور صوبہ بھی بند کروا لیا ۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔اجلاس نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






