وفاقی وزیر علیم خان نے سنیٹر پلوشہ خان سے معذرت کر لی ہے۔
علیم خان کا کہنا تھا کہ میری بات سے کسی کا دل دکھا ہو تو پلوشہ خان سمیت اراکین کمیٹی سے معذرت چاہتا ہوں،میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ سب کے ساتھ اچھے تعلقات رکھوں۔
اس موقع پر سنیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ ہم سب کی عزت برابر ہے ،امید کرتی ہوں آئندہ سب ممبران ایک دوسرے کی عزت کریں گے ۔
خواتین کو کسی کے سامنے ذاتی معاملات کو پیش کرنے کی ضرورت نہیں،امید کرتی ہوں آئندہ اسٹینڈنگ کمیٹی میں کوئی ایسا واقعہ نہیں ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






