بلوچستان ، سیکیورٹی فورسز کارروائیوں میں مزید 22 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 22 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ تین دن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 177 ہو گئی ہے اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ رات آپریشن کے دوران مزید 22 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ گزشتہ تین روز کے دوران مجموعی طور پر 177 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف گھیرا تنگ کر رہی ہیں اور دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے مزید نقصانات اور ہلاکتوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close