اہم خبر ، تیل کی قیمتیں گر گئیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بھی نمایاں کمی کا شکار ہو گئی ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں چار فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد توانائی کی عالمی منڈی میں غیر یقینی کی فضا برقرار ہے۔

کاروباری رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل 67 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 63 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کی بڑی وجوہات میں عالمی معاشی سست روی کے خدشات، تیل کی طلب میں کمی اور بڑے پیداواری ممالک کی پالیسیوں سے متعلق غیر یقینی صورتحال شامل ہے۔

اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ اور یورپ میں مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سخت مالی پالیسیوں کے باعث صنعتی سرگرمیوں میں سست روی دیکھنے میں آ رہی ہے، جس سے تیل کی طلب متاثر ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ چین میں معاشی بحالی کی رفتار توقع سے کم رہنے نے بھی تیل کی عالمی طلب پر دباؤ ڈالا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close