انٹرنیٹ و ٹرین سروسز معطل

کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس تیسرے مسلسل دن معطل ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ہفتے کو بند ہونے والی یہ سروس اب تک بحال نہ ہو سکی، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ کاروباری افراد، طلبہ اور عام صارفین سب موبائل ڈیٹا کی عدم دستیابی سے متاثر ہیں۔ دوسری طرف، کوئٹہ سے اندرون ملک اور چمن جانے والی ٹرین سروسز بھی تیسرے دن بند ہیں۔ جعفر ایکسپریس پشاور کے لیے بھی روانہ نہ ہو سکی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ چمن کے لیے پيسنجر ٹرین آج بھی نہیں چلی اور ناگزیر وجوہات پر سروس معطل رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close