لاہور میں بسنت کے تہوار کے موقع پر شہریوں کے لیے مفت ٹرانسپورٹ کا منصوبہ حتمی شکل اختیار کر گیا ہے۔
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی اور نجی رائیڈر کمپنیاں 6 سے 8 فروری تک لاہور کے مختلف حصوں میں شہریوں کو مفت سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر کے مطابق، روزانہ تقریباً 6 لاکھ مسافر اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔ اورنج لائن میٹرو کے ذریعے ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار افراد مفت سفر کر سکیں گے، جبکہ میٹرو بس سروس کے ذریعے شاہدرہ سے گجومتہ تک روزانہ ڈیڑھ لاکھ مسافر مفت سفر کر پائیں گے۔
مزید برآں، لاہور میں فیڈر روٹس کے لیے 188 بسیں اور 21 مختلف روٹس پر خدمات فراہم کی جائیں گی۔ پی ایم اے کے تحت 40 الیکٹرک بسیں بھی لاہور کے دو روٹس پر شہریوں کو سہولت فراہم کریں گی۔ بسنت کے دوران یہ اقدامات شہریوں کے لیے شہر بھر میں آسان اور مفت سفری سہولت کو یقینی بنائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






