پشاور: ضلع انتظامیہ پشاور نے شہر بھر میں ہائی بیم، لیزر اور موڈیفائیڈ ہیڈلائٹس کے استعمال پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تیز روشنی خصوصاً رات کے اوقات میں ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ بنتی ہے اور انسانی جانوں کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ اسی تناظر میں انتظامیہ نے نہ صرف ہائی بیم لائٹس کے استعمال بلکہ ان کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے تحفظ کے پیشِ نظر فوری حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






