عام تعطیل کا اعلان

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے شبِ برأت کے موقع پر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 15 شعبان 1447 ہجری، بمطابق 4 فروری 2026 بروز بدھ، تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا، جس کے باعث طلبہ اور اساتذہ کو ایک دن کی تعطیل ملے گی۔ واضح رہے کہ شبِ برأت 14 شعبان کو منائی جائے گی، اس موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان عبادات میں مصروف رہیں گے جبکہ مساجد میں نوافل اور صلوٰۃ التسبیح ادا کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close