جہیز اور حق مہر سے متعلق متعدد درخواستیں خارج، چیف جسٹس کا حق مہر پر دوٹوک مؤقف

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے واضح کیا ہے کہ شوہر حق مہر میں درج رقم یا چیزیں اہلیہ کو دینے کا پابند ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جہیز اور حق مہر سے متعلق مقدمات کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 40 تولہ سونا زیادہ ہے اور موکل 20 تولہ دینے پر راضی ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگر رقم 20 تولہ سے بڑھائی جائے تو ممکن ہے کہ خاتون تصفیہ پر راضی ہو جائیں، تاہم عدالت ایسے معاملات میں براہِ راست مداخلت نہیں کر سکتی۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ شادی کے وقت نکاح نامے میں درج حق مہر کی ادائیگی لازمی ہے اور یہ شوہر کی قانونی ذمہ داری ہے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے جہیز اور حق مہر سے متعلق متعدد درخواستیں خارج کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close