سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

اسلام آباد: سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے کسٹمز قوانین کے تحت ہر قسم کی منشیات ملک میں لانا مکمل طور پر ممنوع ہے، اور بعض اوقات وہ اشیاء بھی قانونی مسائل کا سبب بن سکتی ہیں جنہیں عام لوگ بے ضرر سمجھتے ہیں۔

خشخاش کے بیج اس حوالے سے سب سے زیادہ حساس قرار دیے جاتے ہیں، تاہم جائفل اور اس کا پاؤڈر بھی بڑی مقدار میں نفسیاتی اثرات کی وجہ سے محدود یا ممنوع اشیا میں شامل ہیں، حالانکہ یہ ایک مشہور خوشبو دار مصالحہ ہے جسے پاکستانی اور ہندوستانی کھانوں میں میٹھے اور لذیذ پکوانوں میں عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کا کہنا ہے کہ سعودی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے مسافروں کی رہنمائی کے لیے ممنوعہ اشیا کی واضح اور مستند فہرست جاری کر رکھی ہے تاکہ کوئی بھی فرد لاعلمی میں قانون کی خلاف ورزی نہ کر بیٹھے۔

بیرون ملک روزگار یا سفر کے لیے روانہ ہونے والے ہر پاکستانی کے لیے ضروری ہے کہ وہ روانگی سے قبل اس فہرست کا بغور مطالعہ کرے اور اپنی ذمہ داری کو سنجیدگی سے سمجھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close