پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پرشدید تشویش کا اظہار

پاکستان نے غزہ میں جاری جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں مسلسل ہلاکتیں، جبری نقل مکانی اور وسیع پیمانے پر تباہی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ پاکستان غزہ میں مستقل جنگ بندی، بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور علاقے کی فوری تعمیرِ نو کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ شام اور لبنان میں غیر قانونی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے۔

عاصم افتخار نے مزید کہا کہ جنگ بندی کا مکمل احترام یقینی بنایا جانا چاہیے، تاہم اس کی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں۔ انہوں نے فلسطینی ریاست کے قیام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک خودمختار فلسطینی ریاست 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق قائم کی جائے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close