پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل: ڈیزل مہنگا، پیٹرول سستا
پیٹرولیم انڈسٹری نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو ورکنگ پیپر ارسال کر دیا ہے جس میں آئندہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی حساب کتاب میں پیٹرول کی قیمت میں 36 پیسے فی لیٹر کمی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل میں 3 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 7 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔
اوگرا جلد ورکنگ پیپر حکومت کو ارسال کرے گی، جس کے بعد حکومت ٹیکسز اور پیٹرولیم لیوی میں رد و بدل کے ذریعے قیمتوں پر حتمی فیصلہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ٹیکسز میں کمی کی صورت میں اضافے کا بوجھ کم کیا جا سکتا ہے۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کے مطابق ایک لیٹر ڈیزل 257.08 روپے سے بڑھ کر 266.55 روپے اور ایک لیٹر پیٹرول 253.17 روپے سے کم ہو کر 252.81 روپے ہو جائے گا۔ نئی قیمتوں پر یکم فروری 2026 سے عملدرآمد ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






