وزیر اعلی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

سینیئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کی عدم حاضری پر انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔ اس سے قبل بھی سہیل آفریدی کے خلاف دو مرتبہ وارنٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close