بجٹ کے اختتام تک منی بجٹ یا نئے ٹیکس کے خدشات ٹل گئے
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے سپر ٹیکس کے ذریعے ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور رواں ماہ ہی مکمل ریکوری کا مطالبہ کیا ہے۔ ایف بی آر اور آئی ایم ایف کے درمیان سپر ٹیکس کیس پر ورچوئل بات چیت ہوئی، جس میں آئی ایم ایف نے اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا اور ٹیکس ہدف پورا کرنے کا کہا۔
جون 2026 تک سپر ٹیکس کی مد میں تقریباً 380 ارب روپے جمع ہونے کا تخمینہ ہے، جس میں سے 300 ارب روپے آئندہ چند دنوں میں ریکور کر لیے جائیں گے۔ دسمبر 2025 تک 340 ارب اور جون تک مزید 40 ارب روپے جمع ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سپر ٹیکس کی وصولی کے بعد ایف بی آر کا ریونیو شارٹ فال دسمبر تک ختم ہو جائے گا۔ فنانس بل کے تحت بڑی کمپنیوں پر سپر ٹیکس 1 فیصد سے 10 فیصد تک عائد ہوگا، جس کا اطلاق متعین منافع حاصل کرنے والی کمپنیوں پر ہوگا۔ ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیکس شارٹ فال کو نئے اقدامات کے بجائے موجودہ ٹیکس آمدن میں اضافے سے پورا کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






