گوشت کی قیمتوں میں پھر اضافہ

آج برائلر گوشت 22 روپے مہنگا، مارکیٹ میں مٹن اور بیف کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

آج برائلر گوشت کی قیمت میں 22 روپے فی کلوگرام اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں برائلر گوشت 526 روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب مٹن اور بیف کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں مٹن 2800 روپے اور بیف 1200 روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہا ہے، جبکہ سرکاری نرخ مٹن کے لیے 1600 اور بیف کے لیے 800 روپے فی کلوگرام مقرر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close