پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ملازمین کی تنخواہوں میں 75 تا 85 فیصد اضافہ تجویز کر دیا
ذرائع کے مطابق پی ایچ ای سی نے ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ کرنے کی تجویز تیار کی ہے، جس کے تحت ڈائریکٹر کی تنخواہ 7 لاکھ روپے اور ڈائریکٹر جنرل کی تنخواہ 6 لاکھ 47 ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ دیگر سینئر عہدیداروں کی تنخواہیں 4 سے 6 لاکھ روپے ماہانہ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ اس اقدام سے صرف 114 ملازمین پر سالانہ 28 سے 30 کروڑ روپے اضافی بوجھ پڑے گا۔ تجویز فنانس اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے بغیر آگے بڑھائی جا رہی ہے، جبکہ صوبائی منصوبے فنڈز کی کمی کا شکار ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






