شیخوپورہ میں ایک دلخراش واقعے میں سسرالیوں نے پانچ ماہ کی حاملہ بہو پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید جھلس کر دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق خاتون کے چہرے، بازو اور جسم کا تقریباً 70 فیصد حصہ جل چکا تھا۔
فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے متاثرہ خاتون کی ساس کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی، حنا پرویز بٹ، نے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین پر تشدد ہر صورت ناقابل قبول ہے اور مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی اور انصاف میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






