موٹروے بند

لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند چھا جانے کے باعث موٹروے کے کئی اہم حصے عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹر وے ایم ون مین ٹول پلازہ پشاور سے رشکئی تک جبکہ موٹر وے ایم تھری فیض پور سے سمندری تک دھند کی شدت کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ سینٹرل ریجن کے ترجمان نے بتایا کہ موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بڑی گاڑیوں کے لیے بند ہے، اسی طرح ہزارہ ایکسپریس وے برہان سے کوٹ نجیب اللہ تک دھند کی وجہ سے ٹریفک معطل کر دی گئی ہے۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں کیونکہ دھند کے دوران ڈرائیونگ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اگر سفر ناگزیر ہو تو انتہائی احتیاط کے ساتھ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close