تنخواہ خطرے میں؟ سرکاری ملازمین کے لیے بڑا فیصلہ

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق ایک اہم اور سخت فیصلہ کرتے ہوئے سی پی فنڈ اکاؤنٹس کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ خزانہ نے واضح کیا ہے کہ اب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی سی پی فنڈ اکاؤنٹس کی رجسٹریشن سے مشروط ہوگی۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مقررہ تاریخ تک سی پی فنڈ میں رجسٹریشن نہ کرانے والے ملازمین کو نان کمپلائنٹ تصور کیا جائے گا، جبکہ 20 فروری کے بعد ایسے ملازمین کی تنخواہ جاری نہیں کی جائے گی جن کا سی پی فنڈ اکاؤنٹ رجسٹرڈ نہیں ہوگا۔

محکمہ خزانہ نے مزید وضاحت کی ہے کہ ایڈہاک اور کنٹریکٹ بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین سی پی فنڈ اسکیم کے دائرہ کار میں شامل نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close