کل یاسین ملک کے فیصلے کا دن: اہلیہ مشعال ملک کی اپیل

مظفرآباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے خبردار کیا ہے کہ کل ان کے شوہر کے پھانسی کے کیس کی سماعت انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک ایک مجاہد اور غازی ہیں، جنہوں نے مسلح جدوجہد ترک کر کے امن کا راستہ اپنایا ہے۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ تہاڑ جیل میں یاسین ملک پر تشدد کیا جا رہا ہے اور انہیں وکیل سے رابطے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے کہا، “یاسین ملک کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا رہا اور ان کے خلاف یکطرفہ فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ اگر ان کی جان کو کچھ ہوا تو یہ ہندوستان کی موت ہوگی۔”

مشعال ملک نے دنیا بھر میں رہنے والے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ یاسین ملک کو بچائیں اور ان کی حفاظت کے لیے آواز بلند کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close