پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 32 ہزار 62 روپے ہو گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 345 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اور پہلی بار دس گرام سونے کی قیمت ساڑھے چار لاکھ روپے سے تجاوز کر کے 4 لاکھ 56 ہزار 157 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 109 ڈالر مہنگا ہو کر 5,097 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
چاندی کی قیمت نے بھی تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، فی تولہ قیمت میں 627 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 11,428 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






