”اساتذہ ہوجائیں تیار” حکومت کا بڑا فیصلہ

محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی تعلیمی کارکردگی کو مؤثر انداز میں مانیٹر کرنے کے لیے بڑا اقدام اٹھا لیا ہے۔ اس سلسلے میں ٹیچنگ پریکٹس انالیسس فارم کو ایچ آر ایم ایس پورٹل پر لانچ کر کے فعال کر دیا گیا ہے۔

نئے نظام کے تحت تمام اساتذہ کو اپنی روزانہ کی تدریسی سرگرمیوں کا ریکارڈ ایچ آر ایم ایس پورٹل پر اپلوڈ کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ اساتذہ کو اپنی پڑھائی کی ایک مختصر ویڈیو بھی پورٹل پر جمع کروانی ہوگی، جس کا سائز 5 ایم بی سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اس اقدام کا مقصد اساتذہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو ڈیجیٹل طور پر محفوظ بنانا اور تعلیمی معیار میں بہتری لانا ہے، تاکہ اساتذہ کی تدریسی کارکردگی کا شفاف اور مؤثر تجزیہ ممکن بنایا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close