مفت لیپ ٹاپ کے لیے آن لائن درخواستیں شروع

لاہور: پنجاب کے طلبہ کے لیے خوشخبری، وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے مفت لیپ ٹاپ اسکیم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت صوبے کی تمام پبلک اور منتخب پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلبہ آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، اور ہر طالب علم 15 درخواستیں جمع کرانے کا اہل ہوگا۔

یہ اسکیم نوجوانوں کو تعلیمی ترقی کے لیے ضروری ڈیجیٹل وسائل فراہم کرنے کے لیے شروع کی گئی ہے۔ اسکیم کے پہلے دن ہی 4,110 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

لیپ ٹاپ کی خصوصیات:

پروسیسر: Intel Core i7، 13th Generation

اسٹوریج: SSD برائے تیز ترین کارکردگی

میموری: High-Speed RAM برائے ہموار ملٹی ٹاسکنگ

اہلیت کے معیار:

پنجاب کے کسی بھی ضلع کا ڈومیسائل ضروری

BS کے 1st یا 2nd سیمسٹر میں پبلک یونیورسٹی/کالج، منتخب پرائیویٹ یونیورسٹیز، پبلک میڈیکل، ڈینٹل اور نرسنگ کالجز کے طلبہ درخواست دے سکتے ہیں

تعلیمی معیار:

پبلک یونیورسٹیز/کالج: کم از کم 65٪ انٹرمیڈیٹ مارکس

پبلک میڈیکل/ڈینٹل یونیورسٹیز: کم از کم 80٪ انٹرمیڈیٹ مارکس

DVM طلبہ: کم از کم 75٪ انٹرمیڈیٹ مارکس

نرسنگ طلبہ: کم از کم 65٪ انٹرمیڈیٹ مارکس

درخواست دینے کا طریقہ:
طلبہ آفیشل پورٹل cmlaptophed.punjab.gov.pk
پر جا کر درخواست دے سکتے ہیں۔

آخری تاریخ:
15 فروری 2026 تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close