وفاقی حکومت نے ان لینڈ ریونیو ریوارڈ رولز 2021 میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ایف بی آر افسران کو بنیادی تنخواہ سے دوگنا تک ریوارڈ دیا جا سکے گا، جبکہ ترمیم کے بعد ریوارڈ کی زیادہ سے زیادہ حد بھی واضح طور پر مقرر کر دی گئی ہے۔
نئے قواعد کے مطابق شاندار کارکردگی پر ہر ملازم کو ایک مالی سال کے دوران زیادہ سے زیادہ 24 تنخواہوں کے برابر ریوارڈ دیا جا سکے گا۔ یہ قواعد انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز اور دیگر متعلقہ شعبوں میں خدمات انجام دینے والے افسران پر لاگو ہوں گے۔
یہ ترمیم انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 اور سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت کی گئی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق اس سے قبل ملازمین کو دیے جانے والے انعامات کے لیے کوئی واضح حد مقرر نہیں تھی، تاہم اب بڑے ٹیکس کیسز میں کامیاب کارروائی، ٹیکس چوری کی نشاندہی اور ریکوری میں نمایاں اضافے پر افسران کو ریوارڈ دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






