پرائیویٹ آٹا کمپنیوں نے 5 کلو کے آٹے کے تھیلے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ دکانداروں کے مطابق سفید آٹے کی قیمت 120 روپے اضافے کے بعد 770 روپے فی تھیلا ہو گئی ہے۔
دکانداروں نے بتایا کہ کمپنیوں نے رمضان المبارک سے قبل ریگولر آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ بھی دے دیا ہے، جس کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
شہری پرائیویٹ کمپنیوں کی مسلسل قیمتوں میں اضافے سے شدید پریشان ہیں اور حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






