مہنگائی کے مسلسل دباؤ کے باعث سستا پروٹین بھی شہریوں کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے، جہاں برائلر گوشت سرکاری نرخوں کے باوجود مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے۔ بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور روزمرہ اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 526 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہ گوشت 550 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح زندہ مرغی 363 روپے فی کلو جبکہ بون لیس گوشت 700 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، جو عام صارف کی قوتِ خرید سے کہیں زیادہ ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ آمدن میں اضافہ نہ ہونے کے باعث اشیائے خورونوش کی مسلسل بڑھتی قیمتیں ان کے لیے شدید پریشانی کا سبب بن رہی ہیں، جبکہ برائلر گوشت جو کبھی سستا اور آسانی سے دستیاب پروٹین سمجھا جاتا تھا، اب عام آدمی کی دسترس سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






