کراچی کے عوام چاہتے ہیں مریم نواز جیسے وزیراعلیٰ، پیپلز پارٹی پر بھروسہ ختم

کراچی: مسلم لیگ (ن) سندھ کے ترجمان اسد عثمانی نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری اب مریم نواز جیسے فعال اور بااختیار وزیراعلیٰ کی خواہش رکھتے ہیں اور پیپلز پارٹی پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق، اسد عثمانی نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاق پر تنقید کرنے سے پہلے میئر کو اپنے رویے اور کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیے۔ اُن کے مطابق، مرتضیٰ وہاب دنیا کے واحد میئر ہیں جو اپنے ہی شہر کے ترقیاتی منصوبے خود رکواتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کراچی کی بدحالی کی اصل ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے اور شہر کو وفاق کے حوالے کرنے کا مقصد مسلم لیگ (ن) نہیں۔ کراچی کے عوام اب ایسے وزیراعلیٰ چاہتے ہیں جو مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو اور عوام کے لیے فعال ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close