سانحہ گل پلازہ، مقدمہ درج

کراچی کے سانحہ گل پلازا پر بالآخر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آتشزدگی کے اس ہولناک واقعے کا مقدمہ نبی بخش تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ غفلت اور لاپرواہی کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات اور ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ گل پلازا، جو کراچی کے بڑے اور مصروف کاروباری شاپنگ سینٹرز میں شمار ہوتا تھا، گزشتہ ہفتے آگ لگنے کے باعث مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔

اس افسوسناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 71 تک پہنچ چکی ہے۔ اب تک 20 جاں بحق افراد کی شناخت ہو سکی ہے جبکہ تمام 71 لاشوں کے پوسٹ مارٹم مکمل کر لیے گئے ہیں۔ شہر بھر میں سوگ کی فضا ہے اور متاثرہ خاندان انصاف کے منتظر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close