سینئر پی ٹی آئی رہنما سمیت 7 ملزمان اشتہاری قرار

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی او آر گیٹ حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سمیت سات ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حماد اظہر، زبیر خان نیازی، اکبر خان، مسعود احمد سبحانی، ارسلان بن بشارت، فاروق انجم اور حبیب احمد کو اشتہاری قرار دیا۔

ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کے دوران ان تمام ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close