شہر کی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ شروع ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فی واٹ قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمت 30 روپے سے بڑھ کر 40 روپے فی واٹ تک پہنچ گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث سولر سسٹمز کی مجموعی لاگت بھی بڑھ گئی ہے، اور ایک مکمل سسٹم کی قیمت میں تقریباً 2 لاکھ روپے تک اضافہ ہوا ہے۔
مارکیٹ کے نئے نرخوں کے مطابق 5 کلوواٹ آن گرڈ سسٹم کی قیمت 6 لاکھ 50 ہزار روپے، 7 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 7 لاکھ 50 ہزار روپے، 10 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 11 لاکھ روپے، 12 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 12 لاکھ 50 ہزار روپے اور 15 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ قیمتیں آن گرڈ سسٹمز کی بنیاد پر طے کی گئی ہیں، جبکہ ہائبرڈ سسٹمز کے لیے صارفین کو بیٹریوں کی مد میں اضافی رقم ادا کرنی ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ قیمتوں میں اضافہ سولر توانائی کی طرف منتقل ہونے والے صارفین کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے، تاہم بڑھتی ہوئی بجلی کی قیمتوں کے پیش نظر سولر سسٹمز کی طلب بدستور برقرار ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






