لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کلب چوک جی او آر گیٹ حملہ کیس میں پیش رفت کرتے ہوئے غیر حاضر ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کر دی۔
عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر سمیت 7 ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ جاری کر دیے۔ عدالتی حکم کے مطابق اشتہاری قرار دیے گئے تمام ملزمان کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اسی مقدمے میں عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو پہلے ہی بری کر دیا تھا، جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔
یہ فیصلہ 9 مئی کے مقدمات میں ایک اور اہم موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کے سیاسی اثرات بھی نمایاں ہونے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






