سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ سونا 5 لاکھ 5 ہزار روپے تک پہنچ گیا

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں جیوپولیٹیکل حالات میں بہتری کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی اور فی تولہ سونا 5 لاکھ 5 ہزار 562 روپے پر پہنچ گیا۔ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 4 لاکھ 33 ہزار 437 روپے پر آ گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی اور فی تولہ قیمت 30 روپے کم ہو کر 9 ہزار 904 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر سستا ہو کر 4,832 ڈالر پر آ گیا۔ مجموعی طور پر عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں کمی کو جیوپولیٹیکل حالات میں بہتری اور عالمی سطح پر طلب میں کمی سے جوڑا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close