نالوں میں کچرا پھینکنے پر پابندی، خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سخت کارروائی

کراچی: شہر کے نالوں میں کچرا، ملبہ یا کسی بھی قسم کی چیز پھینکنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت 22 جنوری سے 22 مارچ تک نافذ رہے گی۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ اقدام شہر میں صفائی برقرار رکھنے اور نالوں کی بندش سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close