کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
مشرف کالونی میں شدید بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چل رہی ہیں، جب کہ شہر کے دیگر علاقوں سے بھی بارش کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ سرجانی ٹاؤن، ملیر، ناگن چورنگی، بفرزون اور احسن آباد میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ صدر اور اس کے اطراف میں ہلکی بارش جاری ہے۔ گلستان جوہر، ڈالمیہ اور اسکیم 33 میں بھی بارش کا آغاز ہو گیا ہے۔ ادھر پی ای سی ایچ ایس اور آس پاس کے علاقوں میں بوندا باندی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں میں گرد آلود تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






