گل پلازہ کی تباہ کن آگ کے بعد پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

لاہور: کراچی میں گل پلازہ کی تباہ کن آتشزدگی نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے، اور اس کے اثرات پنجاب حکومت تک پہنچ گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے معروف تجارتی مرکز گل پلازہ میں ہفتے کی شب لگنے والی آگ میں اب تک 30 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 80 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ سانحے کی تباہ کاری کے مناظر پانچویں روز بھی سامنے آ رہے ہیں۔ اس سانحے کے بعد پنجاب حکومت نے فوری ایکشن لیتے ہوئے صوبے کی تمام عمارتوں میں انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات سخت کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تمام کثیر المنزلہ عمارتوں اور پلازوں میں فائر سیفٹی سسٹمز کے آڈٹ کا حکم دے دیا گیا ہے، اور خصوصی ٹیمیں اس کام کے لیے تشکیل دی جائیں گی۔

مزید براں، سرکاری دفاتر، اسپتال اور نجی ادارے بھی اس جائزے میں شامل ہوں گے تاکہ کسی بھی ممکنہ آتشزدگی کے خطرے کو بروقت روکا جا سکے۔ پنجاب حکومت نے متعلقہ حکام کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close