صادق آباد میں سندھ اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی کے تحت کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں 62 انتہائی مطلوب ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا ہے۔
سرنڈر کرنے والوں میں لوند، کوش، لٹھانی اور سیکھانی گینگ کے خطرناک عناصر شامل ہیں۔ ڈی آئی جی غازی صلاح الدین کے مطابق آپریشن میں 2 ہزار پولیس اہلکار، 8 ڈرون ٹیمیں، 6 بلٹ پروف اور درجنوں بکتر بند گاڑیاں شریک ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق 50 سے زائد سہولت کار بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ آپریشن کا مقصد ڈاکوؤں کو قانون کے سامنے لانا اور علاقے میں امن قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو جرائم سے توبہ کرکے سرنڈر کریں گے، انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے گا، لیکن جو ریاست کا سامنا کرنے سے گریز کریں گے، ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر محاصرے کے تحت آپریشن جاری ہے، جس کے نتیجے میں علاقے میں جرائم کی شرح میں کمی کی توقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






