بری خبر ، ٹرین کے انجن میں آتشزدگی

کوٹ رادھا کشن کے علاقے میں سبزی منڈی کے قریب علامہ اقبال ڈاؤن ٹرین کے انجن میں آگ لگ گئی۔ انجن سے آگ کے شعلے بلند ہونے پر مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

حفاظتی اقدامات کے تحت ٹرین کو فوری طور پر پھاٹک پر روک دیا گیا، جس سے ریلوے ٹریفک عارضی طور پر متاثر ہوا۔ فائر بریگیڈ اور متعلقہ عملے کو موقع پر طلب کر لیا گیا اور تمام مسافروں کو انجن سے محفوظ فاصلے پر منتقل کر دیا گیا۔

آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close