انا للہ و انا الیہ راجعون ، ملک کا بڑا نقصان،معروف مذہبی شخصیت انتقال کر گئی

شیخ الحدیث جامعہ بنوری ٹاؤن، مولانا قاری مفتاح اللہ انتقال کر گئے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قاری مفتاح اللہ مرحوم کی رحلت علمی حلقوں کے لیے بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا مرحوم ثقہ عالم، کہنہ مشق مدرس، صاحب طرز خطیب، علم قرآت کے ماہر اور علوم عقلیہ و نقلیہ کے جامع تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ قاری صاحب مرحوم کی پوری زندگی علوم اسلامیہ کی خدمت و اشاعت میں گزری اور ان کے علم سے ہزاروں طلبہ فیض یاب ہوئے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں اعلیٰ علیین کا مکین بنائے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اللہ کریم مرحوم کی خدمات قبول فرمائے اور ان کو اپنے شایان شان بدلہ عطا فرمائے۔ انہوں نے مولانا مرحوم کے اہل خانہ، متعلقین، تلامذہ اور منتسبین سے اظہار تعزیت کیا اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close